محمد حسین محنتی

ملک عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، حسین محنتی

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی  نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک کو عملی طور پر عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔  محمد حسین محنتی نے حکومتی پالیسیز پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 290 ارب کے نئے ٹیکس تبدیلی اور جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں کے دعووں کی نفی ہے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرکے ملک وقوم کو عملی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وقف املاک ایکٹ غیرشرعی اور حکومت کے اسلام ونظریہ پاکستان کے خلاف اقدامات قابل تشویش ہیں۔ صوبائی امیر نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران اپنے دعووں ونعروں کے برعکس آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مہنگائی کا طوفان اور مساجد ومدارس کا راستہ روک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اسلام وقادیانی نواز پالیسیوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ محمد حسین محنتی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئے مزید کہا کہ حکمران غلط راستے پر چل پڑے ہیں، ان سے پہلے والے حکمرانوں نے بھی یہی کچھ کرنے کی کوشش کی تھی، پی ٹی آئی قیادت سابق حکمرانوں کے عبرت ناک انجام سے سبق حاصل کرے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور رہے گا، پاکستان اور اسلام ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں، ملک کی ترقی اور عوام کے تمام مسائل کا حل بھی اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے