مریم اورنگزیب

ن لیگ کا آج قانون سازوں پر مشتمل پینل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی تشکیل دی جانے والی سینئر پارلیمنٹیرین کونسل (ایس پی سی)کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم گاؤں میں نہیں رہ رہے ہیں جہاں جرگوں کے ذریعے مقدمات کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی تشکیل دی جانے والی سینئر پارلیمنٹیرین کونسل (ایس پی سی) جس کا مقصد ایوان میں کام کے ماحول کو بہتر بنانا ہے، اس کا پہلا اجلاس (آج) پیر کو ہوگا جبکہ حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے اپنی اپس پی سی کی کارروائی سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مطابق وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 6 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر حزب اختلاف کے قانون سازوں سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی بدتمیزی کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ  اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اسپیکر کی تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ایسا لگتا ہے کہ اسپیکر اس معاملے پر جرگہ بلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ چونکہ یہ واقعہ پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز کے آس پاس میں پیش آیا تھا لہذا اسپیکر کو ازخود ایکشن کرنا چاہیے تھا اگر وہ واقعتا انصاف کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے