اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا غزہ میں غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ

گیمبیا (پاک صحافت) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گیمبیا میں او آئی سی کا اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے غزہ مین جاری جارحیت اور اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیل کے حملوں میں 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہری، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، مارے جا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری سے 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے، جان بوجھ کر انسانی امداد سے انکار کیا جا رہا ہے۔ خودمختار فلسطینی ریاست اور اقوام متحدہ میں اس کی مکمل رکنیت کیلئے حمایت کرتے ہیں او آئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اور بلاتعطل انسانی امداد کیلئے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص امت مسلمہ کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، چیلنجز پر او آئی سی کو متحد اور مرطوب جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے