رانا ثناء اللہ

لانگ مارچ ہی حکومت کا واحد علاج ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ہی حکومت کا واحد علاج ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ  ضرور ہوگا، البتہ لانگ مارچ کو عید کے بعد تک مؤخر کیا گیا ہے، اس کو ختم نہیں کیا گیا۔ لانگ مارچ میں چاہے دس جماعتیں ہوں یا نو جماعتیں مگر لانگ مارچ ضرور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وہ (ن) لیگی رہنماؤں  اور مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، پچھلے دنوں سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کی پیپلز پارٹی کے شری چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نوازشریف سے بھی بات ہوئی تھی جس میں سے وہ درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، اور لانگ مارچ بھی عید کے بعد تک ملتوی ہوا اس کو ختم نہیں کیا گیا، مارچ ضرور ہوگا  چاہے اس میں 10 جماعتیں شرکت کریں یا 9 جماعتیں شریک ہوں، حکمرانوں کا علاج ہی لانگ مارچ ہے ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا، لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوتا ہے یا اس کے بغیر پی ڈی ایم اس کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے