مراد علی شاہ

کراچی کے حالات اب بہتر ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن قائم کیا۔ شہید اکبر ناگوری کی آج نویں برسی ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولیں گے۔ ایک زمانہ تھا روزانہ بم دھماکوں کی خبریں آتی تھی، شہر میں اب کچھ حالات بہتر ہیں، اسٹریٹ کرائم کے واقعات پر بھی قابو پالیں گے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لیاری کے جوان پولیس، رینجرز، افواج میں جا کر ملک کی خدمت کریں گے۔ بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی ہدایت ہے کہ لیاری کے نوجوانوں کےلیے روزگار کے مواقع دیں، ہم لیاری کے عوام کے لیے روزگار، اچھی صحت اور تعلیم کے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لیاری کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ ہم اس صوبے اور ملک کو بلاول بھٹو کی قیادت میں امن کا گہوارا بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے