عدنان صدیقی

ہم اچھی نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہم اچھی نیند کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں، جن کی وجہ سے آج ہم پرسکون نیند کر رہے ہیں۔  خیال رہے کہ انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے یہ پیغام شیئر کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں آج اپنے قومی ہیروز کو سلام کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار  عدنان صدیقی نے  اپنے پیغام میں مزیدلکھا کہ ’قومی ہیروز اور جنگجوؤں کا شکریہ جنہوں نے ہماری عظیم قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔‘ عدنان صدیقی نے کہا کہ ہم اچھی اور پر سکون نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے