احسن اقبال

وزیراعظم نے گندم میں گھپلے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گندم میں گھپلے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لڑائی کی بجائے مل بیٹھ کر مسائل کے حل کی طرف جائیں تاکہ سیاسی طور پر امن اور استحکام ہو اور پالیسز کا تسلسل بھی ہو اور سرمایا یہ کاری کی راہ ہموار کی جاسکے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، میں امید کرتا ہوں وہ ہماری کابینہ کا حصہ بنیں گے اور تعمیر وطن کے اس سفر میں ہم انکے تجربے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے