افغانستان میں حملوں کا سلسلہ مزید تیز، تازہ حملے میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

افغانستان میں حملوں کا سلسلہ مزید تیز، تازہ حملے میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے

کابل (پاک صحافت) افغانستان میں حملوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے اور آئے دن پولیس اہلکاروں پر حملے کیئے جارہے ہیں اس سلسلے میں تازہ ترین حملے میں افغانستان کے صوبہ لوگار کی چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگار میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس پر اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا، دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلک اپ رائزنگ سیکورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے اپنے ساتھ سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی لے گئے جبکہ دو اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاع ہے۔

لوگار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے جبکہ طالبان نے حکومت کی جانب سے لوگار حملے کی ذمہ داری عائد کرنے پر الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں سیکورٹی فورسز اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

علاوہ ازیں افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں آٹھ طالبان ہلاک اور متعدد ز خمی ہوگئے، غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع نہر سراج میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا، حملے میں آ ٹھ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جو تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ کابل سمیت کئی شہروں میں مسلح کارروائیاں جاری ہیں جس میں رواں برس 72 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے