رانا ثناءاللہ ٹی ایل پی

حکومت اور ٹی ایل پی میں مذاکرات کامیاب، تحفظ ناموس رسالت کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھرلی، مطالبات پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تحریک لبیک کے رہنماء بھی شامل ہوں گے، جو تمام چیزوں کا جائزہ لے کر تحفظ ناموس رسالت کو ممکن بنائیں گے۔ ٹی ایل پی کے ساتھ 3 دن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور انہوں نے حکومت کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، اس کے تحفظ کیلئے مل کر لائحہ عمل تیار کیا ہے، سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اس قبیح عمل میں لوگ ملوث ہیں اور اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹھ کر کچھ طریقہ کار طے کئے ہیں کہ کس طرح تحفظ ناموس رسالت کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ان اقدامات کو اٹھانے سے ایسے لوگوں کو روکا اور سزا دی جاسکتی ہے، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے۔ ٹی ایل پی کے زعماء نے تدبر سے معاملات کے پرامن حل کیلئے کوشش کی، اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی حامی بھری۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے