عمران خان

عمران خان سمیت 80 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان سمیت 80 سے زائد افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، ان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر 80 افراد کو بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر افراد میں فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری، یاسمین راشد، ملیکہ بخاری، میاں اسلم، اسد قیصر، مراد سعید سمیت اور دیگر شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تمام افراد کے نام متعلقہ اداروں کی سفارش پر لسٹ میں ڈالے گئے، وزارت داخلہ کو پولیس، نیب اور محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواستیں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے