مریم نواز

شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو چوکس رہنے اور نکاسی آب کو یقینی بنانے اور شہری سیلاب کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ریسکیو سروسز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ فوری حفاظتی اقدامات کریں اور نشیبی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر بروقت نکالنے کو یقینی بنائیں۔

مریم نواز شریف نے حکام کو میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹ سروسز کے ذریعے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو صورتحال سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہنے اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مریم نواز شریف نے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔ مزید برآں مریم نواز شریف نے دیہی علاقوں میں مویشیوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے