بارش

ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں بارشیں، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور میں مال روڈ، گلبرگ، ٹاؤن شپ، جیل روڈ، گڑھی شاہو، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس اور اطراف میں بھی بارش ہورہی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث ندی نالوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ کر آج مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، 12 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 تک جاپہنچی۔

روجھان میں بھی بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر سے بجلی گُل ہوگئی، اس کے علاوہ علی پور اور شیخوپورہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جبکہ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے