شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم شہباز شریف ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات اور مشیر طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔

شہباز شریف اور جارجیوا کی ملاقات سعودی دارلحکومت ریاض میں ہوگی، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات میں پاکستان کے لیے نئی اقتصادی پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم کی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوگا، سائیڈ لائن پر وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہبازشریف

9 مئی دو سوچوں کو الگ کردینے والا دِن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے