کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنی شادی سے متعلق منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا

(پاک صحافت) اداکارہ کنگنا رناوت نے شادی اور  خاندان شروع کرنے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے اپنے منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتی ہیں لیکن یہ تب ہوگا جب درست وقت آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ہر چیز کیلئے ایک خاص وقت ہوتا ہے اور اگر میری زندگی میں بھی وہ وقت آنا ہوگا تو آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی شادی کرنا اور اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں لیکن اس کیلئے مجھے درست وقت کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور انٹرویو میں کنگنا رناوت سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنی اصل زندگی میں بھی ٹام بوائیش اور جھگڑالو ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ بلکل بھی ایسا نہیں ہے، میں اپنی اصل زندگی میں کسے ماروں گی؟ اور تم جیسے لوگ جو ایسی افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سےمیری شادی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے