منی بجٹ

منی بجٹ پیش، سیمنٹ، موبائل فونز اور لگژری اشیا پر ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس میں ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ پیش کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف سے طے ہوا ہے کہ 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ جنرل اشیا پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔ سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس عائد کرنے جب کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے دو روپے کلو کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ 500 ڈالر سے زائد کے درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے