خواجہ آصف

توانائی بچت کی ہمارے ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔ خواجہ آصف

کوئٹہ (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت توانائی بچت کی ہمارے ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ میں توانائی کی بچت سے متعلق وفاقی کابینہ سے منظور شدہ حکمت عملی پر بریفنگ دی، بریفنگ میں دیگر وفاقی وزراء و حکام بھی شریک ہوئے۔ اس دوران خواجہ آصف نے کہا کہ کوئٹہ آنے کا مقصد صوبائی حکومت کو توانائی بچت کی حکمت عملی پر اعتماد میں لینا ہے، دنیا میں بازار رات کو جلد بند ہوجاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ توانائی میں بجلی، گیس، پیٹرول اور پانی سب شامل ہیں، ہمارے لائف اسٹائل سے توانائی کا زیادہ استعمال ہورہا ہے، حکومت کے ساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور گیس درآمد کرنا پڑتی ہے جس پر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

وزیراعظم نے گندم میں گھپلے کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گندم میں گھپلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے