مریم نواز

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے منرل واٹر کی دو ہزار بوتلیں بھی اٹھا کرلے گئے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے منرل واٹر کی دو ہزار بوتلیں بھی اٹھا کر لے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتے ہوئے صرف ایک ڈائری لے کر گئے تھے لیکن درحقیقت وہ پانی کی دو ہزار بوتلیں بھی ساتھ لے کر گئے تھے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہاوس سے سائفر کی کاپی بھی اٹھا کر لے گئے؟ پاکستان کی سکیورٹی سے منسلک اتنے اہم ڈاکیومنٹ میں ٹیمپرنگ اور جعلسازی کی گئی. یہ سمجھتا تھا عوام بیوقوف ہے، ان کو کیا سمجھ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سازش تو ہوئی ہے لیکن نہ وہ پی ڈی ایم نے کی ہے نہ کسی سفیر نے بلکہ یہ سازش فارن فنڈڈ فتنے نے کی ہے۔ وہ اس کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس کا گینگ اس میں شامل ہے، یہ آڈیوز عمران خان کے خلاف فردِ جرم ہیں اور اس کے تانے بانے فارن فنڈنگ سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے