محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا راز بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا راز بتا دیا ہے، محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ہمت نہیں ہارے اور کبھی محنت پر سودے بازی نہیں کی ،ایفرٹ کرنا ان کے ہاتھ میں ہے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کرتے وقت یہ نہیں سوچتے کہ گیند اسپن ہورہا ہے یا زیادہ سوئنگ ہورہا ہے بلکہ جس طرح کی بھی بولنگ ہوتی ہے اس کا وہ بلا خوف سامنا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف شکست کے بعد ایک بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ وہ اپنی محنت کوشش اور ہمت پر کوئی سودے بازی نہیں کرتے ، رزلٹ اللہ کے ہاتھ میں ہے، محنت کرتے ہیں اس کا صلہ ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیزن چھ کے لیے ملتان سلطانز کی قیادت سنبھالنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلے ہی ٹاپ لیول پر کپتانی کرچکے ہیں اس لیے ان کے لیے کام آسان ہوگیا ہے، ٹیم میٹنگ میں بھی کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ ہر کوئی اپنی پوزیشن پر کپتان ہے اور ہر کسی کو اپنی ذمہ داری لینا ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے انہوں اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کے لیے بس اتنا ہی کافی ہے کہ پلیئرز گراؤنڈ میں اپنا سو فیصد ایفرٹ دیں اور جیت کے لیے کردار ادا کریں، باقی نتیجہ کیا آتا ہے یہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ محمد رضوان نے فیلڈ میں سابق کپتان شان مسعود کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شان مسعود جب کرس لین کی جگہ فیلڈنگ پر آئے تو بھرپور اینجری کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہار تو ہار ہی ہوتی ہے چاہے جس انداز میں بھی ہاریں ،اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف میچ میں ٹیم برا نہیں کھیلی ، دس پندرہ رنز کم کیے لیکن مقابلہ خوب کیا جس کی وجہ سے میچ آخر تک گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے