جے یو آئی

پی ٹی آئی حکومت عوام دشمنی اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام

لاہور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت تین سال سے عوام دشمنی اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت کی طرف سے مہنگائی سے پریشان عوام کے مصائب اور تکالیف میں اضافے کا ظالمانہ عمل مسلسل جاری ہے۔ جس ملک میں نوجوان غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں وہاں تبدیلی کا نعرہ لگاکر حکومت حاصل کر نے والی جماعت کی حکومت غربت کی بجائے غریبوں کو ختم کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

جے یو آئی رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کا نعرہ عملی طو ر پر ہر فورم پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ حکمران نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو بحرانو ں سے نجات دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں عوام کو روز بروز تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے