ناصر حسین شاہ

عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ تخریب کار ہیں۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سیاستدان نہیں بلکہ تخریب کار ہیں جس کا ثبوت انہوں نے اپنے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں، اس بات پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے۔ یہ اسمبلی کے مراعات لے رہے ہیں اور استعفے کا ڈرامہ بھی کر رہے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر نیازی اسمبلیوں سے نکلنے میں سنجیدہ ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی کے کو کہیں اسمبلی تحلیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کا پی آرو بنا ہوا ہے، کہتا ہے استعفے کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے ہاں پیش نہیں ہوں گے، شیخ رشید پی ٹی آئی کو دیمک کی طرح لگ گیا ہے اور کھوکھلا کر کے چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے