دی راک

ریسلر دی راک کی امریکی صدر بننے کی خواہش، انڈر ٹیکر نے بھی خاموشی توڑ دی

نیو یارک (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر و اداکار دی راک (ڈوین جانسن) کی امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بیان پر سابق لیجنڈ ریسلر  دی انڈر ٹیکر نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے دی راک  کی حمایت میں بول پڑے۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق لیجنڈ ریسلر دی انڈرٹیکر نے ریسلر و اداکار ڈوین جانسن سے متعلق کہا کہ ’ڈوین جانسن کی شخصیت بہت جازب نظر ہے اور وہ امریکیوں میں اتحاد پیدا کرسکتا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکا کے سابق لیجنڈ ریسلر ڈی انڈرٹیکر نے دی راک (ڈوین جانسن) کے امریکی صدارت میں دلچسپی لینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ’اگر ڈوین جانسن میدان میں اترتے ہیں انہیں فیصلے پر بلکل بھی حیرانگی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں جذبہ ہے اور وہ لوگوں کو متحد کرسکتا ہے‘۔

واضح رہے کہ  سابق ریسلر دی انڈرٹیکر  نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ دی راک کی شخصیت میں جازبیت ہیں اور اس کا ہر کام خلوص دل سے ہوتا ہے، لہذا جسے لوگ تلاش کررہے ہیں وہ راک بن سکتا ہے جو امریکیوں میں اتحاد پیدا کرے۔ یاد رہے کہ رہے کہ کچھ روز قبل دی راک نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لے کر صدر بننے کی دلچسپی کا اظہار کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ چاہنے والوں اور عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے