چوہدری نثار

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی غیر حاضری، چوہدری نثار حلف اٹھا نہ سکے

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اسمبلی میں رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے، ذرائع کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی اسپکیر آج اسمبلی سے غیر حاضر رہے، جس کی وجہ سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار رکنیت کا حلف نہیں اٹھا سکے۔ چوہدری نثار نے  کہا کہ دن متعین تھا، بتایا گیا اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی غیرموجودگی میں حلف برداری ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ معاملے پر کل یا پرسوں عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار نے کہا تھا کہ میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، ممکن ہے کہ کل یا پرسوں ہم عدالت میں چلے جائیں۔ میرا ایک موقف تھا آج بھی اسی موقف پرقائم ہوں۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ حلف لینے کا فیصلہ ایک سیاسی ڈیولپمنٹ کے پیش نظر کیا۔ حکومت خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے۔ ہ حکومت نے خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش کی ہے۔ رات کے اندھیرے میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی ہو تو اس پر اعتراضات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے