الیکشن کمیشن

انتخابی حلقہ کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز لسٹ شائع

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے انتخابی حلقہ کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز لسٹ شائع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقہ کا کوئی ووٹر، امیدوار اعتراض یا تجویز 11 جنوری تک آر او آفس میں جمع کرواسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجاویز پر فیصلے دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے