گاڑی

سورج کی روشنی سے چلنے والی گاڑی متعارف

(پاک صحافت) جرمنی کی ایک کمپنی نے سورج کی روشنی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی سونو کی سائیون نامی الیکٹرک سولر گاڑی سنگل چارج پر 190 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ یہ گاڑی سورج کی توانائی سے ہر سال 5400 میل کا فاصلہ طے کرسکتی ہے جو ایک ہفتے میں اوسطاً 75 سے 150 میل یا روزانہ 10 سے 20 میل تک کا سفر بنتا ہے، مگر بہت زیادہ فاصلے تک اس پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

کمپنی نے سولر پینلز کو چھت کے ساتھ ساتھ گاڑی کے اطراف میں بھی نصب کیا ہے جبکہ گاڑی کو بجلی سے چلانے کے لیے 54 کلو واٹ بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق 30 منٹ میں بجلی سے بیٹری کو 80 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے اور گاڑی میں اسٹور ہونے والی بجلی کو دیگر سے شیئر کرنا بھی ممکن ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بجلی غائب ہونے پر بھی یہ گاڑی خود کو چارج کرسکتی ہے مگر اس کے لیے ہوم بیک اپ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے