شرجیل میمن

عید پر کرایہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سند ھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بسوں کے کرائے بڑھانے سے انکار کر دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بسوں کے کرائے بڑھانے سے روک دیا ہے، عید پر کرایہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ٹرانسپورٹر کرایوں میں من مانا اضافہ نہیں کر سکتے، ٹرانسپورٹرز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے، حکومت کے مقررہ کرائے سے زائد لینے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب انہوں  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی لابسٹ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے، امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان بھی طالبان کا حمایتی ہے اور زلمے بھی طالبان کا حمایتی ہے، زلمے خلیل زاد خود کرپٹ ترین انسان ہے اس پرمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، عمران خان اور زلمے پر منی لانڈرنگ کے کیس چل رہے ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے آج سپریم کورٹ کے دو حصے ہوئے، جس ملک پرالزام لگایا آج اسی کے لوگوں کے پیروں میں پڑا ہے اور اقتدار چاہتا ہے، تاریخ میں اداروں کو اتنا نقصان کسی نے نہیں پہنچایا جتنا اس نے پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے