دفعہ 144

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ریڈ زون میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ریڈ زون میں زیرپوائنٹ، مارگلہ روڈ، تھرڈ روڈ، نیلور روڈ اور اتاترک ایونیو شامل ہیں، کشمیر چوک، مری روڈ، یونیورسٹی روڈ بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 کلومیٹر کا ایریا لانگ مارچ شرکا کیلئے نوگو ایریا قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نوگو ایریا میں اسلام آباد کی زیادہ آبادی والے تین بڑے سیکٹرز ریڈ زون میں شامل ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد کے 6 پوش سیکٹرز بھی ریڈ زون کا حصہ ہیں، آبادی والے سیکٹرز میں جی سکس، سیون اور ایف سکس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے