احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیراعظم کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے ایسے معاملات اٹھانے سے ملک میں بد آمنی اور انتشار پیدا ہوگا۔ نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا اس کی ذمہ داری تھی۔ جسے اچھے طریقے سے نبھایا، 8 فروری کے الیکشن کو تمام جماعتوں نے تسلیم کرلیا۔ منتخب اسمبلیوں نے حلف اٹھالیا، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر تک کے حلف ہوگیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جس جماعت کا جہاں مینڈیٹ تھا وہاں حکومت بنالی، کے پی میں پی ٹی آئی، پنجاب میں ن لیگ، سندھ میں پی پی پی نے گورنمنٹ بنالی۔ اب کسی کو ایسا معاملہ یا چیز اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں 2029 تک اپنے اپنے مینڈیٹ کے مطابق چلنا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ اور اسحاق ڈار کی کابینہ میں شمولیت سے ن لیگ کی تقسیم کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے ہمیں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے معاشی بحالی کے فیصلوں کے پیچھے پوری ن لیگ کھڑی ہے۔گندم بحران کی صورتحال ہمیں ورثہ میں ملی ہے۔ہمارے گودام بھرے ہویے ہیں۔جب فصل مارکیٹ میں آئی تو اسی وقت کراچی میں جہاز لنگر انداز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے