فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

پشاور (پاک صحافت) پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے عہدے کے لیے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوی، جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے اعلی حکام، سیکرٹریز، اہم شخصیات موجود تھیں، تاہم وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس میں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔

حلف لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پارٹی کے اعتماد کی وجہ سے صوبے میں جیالا گورنر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبے اور مرکز کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ پختونخوا حکومت میں مالی بحران ختم کرنے کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے