شہباز شریف

عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، وزیراعظم شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں نمازِ عیدالفطر ادا کی، شہباز شریف نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے دعا کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لوگوں سے عید ملے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید پر محروم طبقے کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید پر وطن کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کریں، عید پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو خاص طور پر یاد رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

خیبر (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے