وزیراعظم شہباز شریف

چینی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کرچکی ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کرچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان چائنا بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں چینی کاروباری اداروں کے ساتھ رابطے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ دورہ چین اور وہاں کی چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ان اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ہمارے اسٹریٹجک اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ سی پیک ہمارے کاروباری تعلقات کی تعمیر میں گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور اب تک چینی کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کرچکی ہیں۔ ہماری نسبتاً سستی لیبر کے پیش نظر، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی دونوں ممالک کے کاروبار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی اور تکنیک سے فائدہ اٹھا کر اپنی زرعی پیداوار کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کے بعد ہم زرعی بنیادوں پر صنعتی گھر قائم کرسکتے ہیں اور زرعی پیداوار کو مشرق وسطی اور دیگر ممالک کو برآمد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے