مصدق ملک

پاکستان میں تانبے کے ذخائر، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ مصدق ملک

لاہور (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تانبے کے ذخائر، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ معاشی ترقی میں اضافے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی کمپنیوں کو دعوت دینے سے متعلق حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔ سعودی عرب کی طرف سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کرنے کو سراہا۔

مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی اور سعودی تاجروں کے درمیان باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے کیلئے ہونیوالی ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جن میں تجارتی سہولتوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان کے پاس تانبے کے ذخائر موجود ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم سے کم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں آپ نے دیکھا کہ پہلے ان کے (سعودی عرب) وزرا یہاں آئے، دو دن تک ہماری گفتگو چلتی رہی، اس کے چند دن بعد ہمارا وفد وہاں چلا گیا اور تقریبا ان کی پوری کابینہ سے بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے