مولانا فضل الرحمن

ہم نے سیاسی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کیلئے جنگ لڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

مانسہرہ (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاسی مفاد کیلئے نہیں بلکہ ریاست کی حفاظت کیلئے جنگ لڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں، دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا، 2018 میں دھاندلی کے ذریعے حکومت قائم کی گئی، پاکستان میں افراتفری پیدا کی گئی، پاکستان کو بچانے کیلئے ہم کو آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کا راستہ بند کردیا گیا تھا، ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں ملکی مفاد کو دیکھا، ہم نے ریاست کی حفاظت کیلئے جنگ لڑی ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے