مریم نواز

دو لاکھ مریضوں کو مفت ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دو لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا، اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے مریض اور ٹی بی کے مریضوں کو دوائیاں گھروں پر ڈیلیور کی جاتی تھیں، مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادوایات سے محروم ہوگئے، گھر پر ڈیلیوری خواب و خیال بن گئی تھی، تاہم ہم نے اس کو ری لانچ کیا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے لیے جانے والے بچوں نے پروٹیکٹو گیئرز پہنے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی ان کو دیکھ کر، میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، دو ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈیلیور کیا جائے گا اور دو ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنی ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ پانچ سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا، یہ منی ہسپتال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے