بس

یومیہ سفر آسان بنانے کیلئے سندھ حکومت کا ایک اور اہم اقدام

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے عوام کے لیے یومیہ سفر مزید آسان بنانے کی خاطر ایک اور قابلِ ستائش و تقلید اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سے سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلز بس سروس میں خود کار نظام کے تحت بھی کرایا وصول کرے گا۔

سندھ کے سینیر وزیرِ اطلاعات و نشریات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آٹو میٹیڈ فیئر کلیکشن سسٹم کے تحت مسافر اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایا ادا کرسکیں گے۔

اس حوالے سے کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیرِاعلی سید مراد علی شاہ ہوں گے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عوام کو مختلف معاملات میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے