سی ٹی ڈی

خیبرپختونخوا سے کالعدم داعش کے 4 سہولت کار اور 2 بھتہ خور گرفتار

پشاور (پاک صحافت) سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کے 4 سہولت کار اور دو بھتہ خور گرفتار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کالعدم داعش کے 4 سہولت کاروں کو سیفن چوک بڈھ بیڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں سہولت کاروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ملزمان سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 10 وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ٹیرر فنانسنگ یونٹ عمران شاہد نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں جو علاقے میں بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

عمران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان سیاستدانوں کو بھی بھتے کے لیے کالز کرتے تھے۔ بھتہ خوروں میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔ ملزمان سے موبائل فونز اور مختلف کاروباری حضرات کے وزٹنگ کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

دہشت گرد کالعدم تنظیم کے نام سے افغانستان کے نمبر سے واٹس ایپ کال کرتے تھے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی آمیز فون پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے