نامور ادیب

اردو زبان کے نام وَر ادیب ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری انتقال کر گئے

کراچی (پاک صحافت) اردو زبان کے نامور ادیب، محقق، مضمون نگار سوانح و تذکرہ نگار ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری خالق حقیقی سے جاملے، آپ 1940ء میں شاہ جہاں پور (روہیل کھنڈ، یوپی) میں محمد حسین خان کے ہاں پیدا ہوئے، جنھوں‌ نے آپ کا نام تصدق حسین خان رکھا اور جب آپ نے قلمی سفر شروع کیا تو ابو سلمان الہندی کے نام سے خود کو متعارف کروایا۔ آپ نے حامد بدایونی کالج، کراچی میں تدریس کے فرائض‌ بھی انجام دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری کا خاص میدان تحقیق تھا اور وہ مولانا ابوالکلام آزادؔ کی شخصیت، اُن کے افکار اور ان کے علمی و ادبی کارناموں پر سند مانے جاتے ہیں جو اس حوالے سے اپنی تصانیف کی وجہ سے ممتاز ہوئے۔ آپ نے گزشتہ نصف صدی اور موجودہ صدی کی پہلی دہائی میں دنیائے ادب اور سیاست کی اس نابغہ روزگار شخصیت کی زندگی اور تخلیقی سفر کے مختلف پہلوؤں‌ پر اتنا وقیع کام کیا جس کی مثال مشکل سے ملتی ہے۔ پاک و ہند کی سیاسی تاریخ، جدوجہد کی آزادی کی تحریکات، تنظیمات، شخصیات اور ان تحاریک کے نشیب و فراز ڈاکٹر صاحب کی تحقیق کے خاص میدان رہے۔

واضح رہے کہ 1957 ء تا 1974ء ابو سلمان کے سیکڑوں مضامین پاکستان اور ہندوستان کے مختلف رسائل میں شایع ہوئے۔ ان کے کئی مضامین اور مقالے کتابی شکل میں موجود ہیں۔ ان کی چند کتابوں میں‌ “اردو کی ترقی میں مولانا آزاد کا حصہ، اشفاق اللہ خاں شہید، افاداتِ آزاد، تحریکِ نظمِ جماعت،مولانا محمد علی اور ان کی صحافت، ابو الکلام و عبد الماجد، علامہ اقبال اور مولانا محمد علی، پاکستان کے اردو اخبارات و رسائل، مسلم افکارِ سیاست” کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے