مراد سعید

ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مقتول صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریدف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو خط لکھ کر 28 نومبر کو طلب کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، لیپ ٹاپ کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔

ذرائع کے مطابق خط میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید سے درخواست کی گئی ہے کہ ٹیم سے تعاون کریں کیونکہ ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔ یاد رہے کہ معروف صحافی ارشد شریف کو نامعلوم افراد نے کینیا میں قتل کیا تھا اب تک قتل میں شریک ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے