نواز شریف

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی صدارت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلیے گئے۔

اجلاس 11 مئی 3 بجے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوں گے۔ اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیے گئے۔

اجلاس میں شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نامزد کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی صدر کے علاوہ دیگر تنظیمی عہدوں میں ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے