کے الیکٹرک

حکومت کی جانب سے نیپرا کو خط ارسال، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں گھریلو صارفین کے لئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزیدمہنگی کرنےکی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا 24جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر کے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کی درخواست نیشنل نیپرا کو جمع کرادی۔ نپیرا کی جانب سے وزیر توانائی سے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیپرا کے مطابق درخواست میں 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے،101سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ، 201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسےجبکہ 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز آئی ہے۔ وزارت توانائی کی درخواست میں صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے