سعودی عرب امداد

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر سعودی عرب سے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیاء لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سعودی سفیر نے پاک فوج کے ساتھ مل کر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امداد کا مقصد متاثرین کو ریلیف دینا ہے جب کہ سعودیہ سے امداد میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج سمیت کھجوریں شامل ہیں۔ سعودی امداد سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی جائے گئی۔ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ایئربرج قائم کرکے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے