مودی ایسا دہشت گرد ہے جو  کشمیری قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے

مودی ایسا دہشت گرد ہے جو  کشمیری قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے:ناصر حسین ڈار

مظفرآباد(پاک صحافت) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرکے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ مود ی ایسا دہشت گرد ہے جو  کشمیری قوم کو غلام بنانا چاہتا ہے، کشمیری قوم بھارت سے آزادی چاہتی ہے بھارت کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 9لاکھ قابض بھارتی افواج ، پیرا ملٹری ٹروپس کے مظالم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، حریت رہنمائوں کی بلا جواز گرفتاریاں ، بھارت کے جمہوری اور سیکولر ازم کے دعوئوں پر کلنک کا ٹیکہ ہیں ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سوا ارب سے زائد آبادی کیلئے روس کے گورباچوف ثابت ہونگے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا پائدار حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے: جاویدقصوری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دینا ان کی اپنی افواج کے لئے شمشان گھاٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کے مترادف ہوگی دنیا کے طویل ترین لاک ڈائون ، کرفیو کے نفاذ ، بدنام زمانہ کالے قوانین ، کریک ڈائون سے جہاں شہری انسانی حقوق کو پامال کیا گیا وہاں اربوں روپے مالیت کا کشمیریوں کو معاشی نقصان پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید مقبول بٹ شہید افضل گور و کشمیر کے ہیروجنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جدجہد آزادی کشمیر کو جلا بخشی،بھارت کے آگے جھکنے کے بجائے شہادت کو گلے لگایا انہوں نے کہا کہ شہید مقبول بٹ شہید افضل گور و کی قربانی نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جلا بخشی ہندو کی غلامی سے بغاوت کر کے اپنی قوم کو اپنی جانوں کی قربانی دے کر بھارت کی غلامی سے نجات کے لیئے اپنی قوم کو جگایااور آزادی کی منزل کا تعین بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے جو مظلوم کشمیری عوام کو بندوق کے زور پر اپنا غلام بنانا چاہتا ہے ،اقوام متحدہ او آئی سی کو نیند سے جاگنا ہوگا ،کشمیری عوام پر بھارت مظالم ڈھارہا ہے مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ سال سے لاک ڈاؤن ، کرفیونافذ کرکے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں بھارت اور اس کی فوج ناکام ہو چکی ہے اور اب وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مختلف حربے کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے