سیلاب

بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی

کوئٹہ (پاک صحافت) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے بارے میں رپورٹ جاری کی جس میں بتایا کہ صوبے میں جاں بحق ہونے والوں میں 136 مرد 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 172 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے، بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے