مریم نواز

نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیا گیا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نوز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو دورانِ قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب نواز شریف کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے، نواز شریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آئے گی کہ اس معاملے میں عمران خان ملوث تھے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران خان اس لیے گرفتاری نہیں دیتے کہ بلڈ ٹیسٹ ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے جس کارکن کی جان گئی اس کے بزرگ والد کو عمران خان نے زمان پارک بلایا جہاں خود بادشاہ کی طرح بیٹھے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے