سراج الحق

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا، خاص کر مالاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر میں ہزاروں لوگ گھر بار چھوڑ کر آئی ڈی پیز بن رہے ہیں۔ حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ صوبہ میں امن قائم کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ اگر لوگوں کو خود لشکر تیار کرکے اپنی حفاظت کرنا ہے تو پولیس دفاعی ادارے کس کام کے ہیں؟۔ صوبائی حکومت عوامی مسائل پر توجہ کرنے کے بجائے عمران خان کی نااہلی اور کرپشن چھپانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے