حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ کا شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط پر شدید رد عمل

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حافظ حمد اللہ  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو خط، عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے  ردعمل میں کہا ہے کہ  پی ڈی ایم ان کی اس غیر جمہوری عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسترد بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا لیکن ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ شیرین مزاری تم اور عمران نیازی اینڈ کمپنی روضہ رسول اور مسجد نبوی کی توہین پر خاموش رہے، مسجد نبوی کی توہین میں ملوث لوگوں کی عمران نیازی کی سابقہ وزراء نے مختلف ٹویٹس اور بیانات سے حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے