مفتاح اسماعیل

پیٹرول کی قیمت میں جتناہوسکے سبسڈی دیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پا ک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہوسکے سبسڈی دیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے پٹرول کی قیمت برقرار رکھیں، حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر70 روپے نقصان ہو رہا ہے، پٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس نہیں لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوشش کرینگے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  جو بوجھ ڈالا گیا ہے وہ پاکستان پر ڈالا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ حکومت کو مارکیٹ سے قرض لینا پڑتا ہے، رواں ماہ 102 ارب روپے حکومت نقصان برداشت کرے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے قول و فعل میں فرق ہے، ماضی کی حکومت نے ملک کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اس وقت پیٹرول پر 30 روپے نقصان کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے