شہباز شریف

عمران خان کو عوام کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ہر معاملے میں مجرمانہ غفلت کی، 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے اور دوست ممالک نے 75 سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط کے دئے، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر چین گئی تو میرے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا اور چینی وزیراعظم نے بتایا کہ ان سے کہا کہ پاکستان ہمارے بھائیوں کی طرح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے جو کچھ کیا وہ اب سامنے آرہا ہے اور عمران خان آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں، عمران خان نے پاکستان کے معاش، سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا جبکہ میں نے زندگی میں عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے لیکن انہوں نے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے