سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی ممبران کے درمیان تصادم

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی ممبران کے درمیان تصادم

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان زبردست تصادم آرائی ہوئی،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ایک دن بعد سندھ سے اس کے تین ایم پی اے گمشدہ ہوگئے ہیں، اس معاملے پر صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  اراکین ایوان میں داخل ہوگئے او رنعرے بازی شروع کردی۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی کے ممبروں کو اغوا کرنے کا الزام لگایا ۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے گبول ، ابرو اور شر نے سینیٹ انتخابات میں اپنی پارٹی کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن سے متعلق سندھ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن

پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مسٹر گبول کے ان کے پارٹی ساتھی کے “اغوا” کو روکنے کی کوشش کی جبکہ پی ٹی آئی نے اسے داخلی پارٹی معاملہ قرار دیا۔ ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے صورتحال کو پرسکون کرنے کی پوری کوشش کی اور بار بار لڑنے والے ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھیں ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جب حالات قابو سے باہر ہوگئے تو آخر کار انہیں جمعرات تک اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ پی ٹی آئی کے ممبران گبول کو اسمبلی سے باہر لے گئے۔ بعدازاں ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ممبران نے پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیااور واقعے کی ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے الزامات اور جوابی الزامات عائد کردیئے۔ حزب اختلاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے خلاف اپنے ایم پی اے کو “اغوا” کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس جھگڑے کے دوران ان کی پارٹی کی خواتین ایم پی اےسے بھی ہاتھا پائی کی گئی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال احمد غفار نے کہا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ نے اپنے ایم پی اے کے اغوا کے بارے میں ان کے دعوے کو ثابت کردیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے