شہبازشریف

پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی سطح پر ہر ممکن مدد کرتا رہے گا تاکہ کشمیر حق خود ارادیت حاصل کرسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم الحاق پاکستان پر پیغام جاری کرتے ہوئے کشمیریوں کے عزم آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 19 جولائی کو ہر سال کشمیری قرارداد یوم الحاق پاکستان کے طور پر مناتے ہیں، اس تاریخی دن پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سرینگر کے مقام پر تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری کے بعد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ایک بڑی جنگ آزادی لڑی تھی اور کشمیریوں نے آزادی کی بے مثال جنگ کرکے ریاست کے ایک حصے کو ڈوگرہ مہاراجہ کے ظالمانہ شکنجے سے آزاد کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد بھارتی قابض فوج کشمیریوں کا عزم آزادی متزلزل کرنے میں ناکام رہی ہے اور وقت گزرنے کیساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہوا ہے۔ کشمیری نسل در نسل اپنے جائز اور منصفانہ حق خوداردیت کے حصول کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل اور استصواب رائے کے منصفانہ حق کے حصول تک پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے