حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  سیاحتی مقامات پر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ مری سمیت پنجاب کے دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز اس وقت قطر میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ نے قطر سے   جاری پیغام میں کہا ہے کہ  سیاحتی مقامات پر اوور چارجنگ کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انتظامیہ اوور چارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مجھے کسی شہر سے اس ضمن میں شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ آؤٹ آف باکس اقدامات اٹھائے، مری ، دیگر تاریخی و تفریحی مقامات اور شہروں میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر من وعن عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے